کوہاٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 2 سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔
پولیس کےمطابق کوہاٹ کے پہاڑی علاقے تانڈہ ڈیم کے قریب ملزمان نے فائرنگ کی،جس کے نتیجے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے 2 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہےکہ دونوں اہلکار اپنے گاؤں بڑھ سے ڈیوٹی کے لیے دفتر جا رہے تھے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔