اسپین میں گرفتار 14 پاکستانیوں میں سے 4 کو ہسپانوی حکام نے رہا کر دیا، سفارتی ذرائع کے مطابق ایک پاکستانی خاتون کو مقامی عدالت نے ضمانت پر رہائی دے دی ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید پاکستانیوں کی رہائی کا بھی جلد امکان ہے ، گرفتار کیے گئے تمام 14 افراد کو میڈرڈ اور بارسلونا سے حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ان افراد پر واٹس ایپ گروپس میں تشدد پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔