امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین جلد نایاب دھاتوں کا معاہدہ کرے گا،دو سے تین دن میں معاہدہ طے پا جائےگا،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا کہ یوکرین کو موقع دے رہےہیں،اُس نےامن کیلئے وہ نہیں کیا جو اسے کرنا چاہیئے،مشرق وسطی میں امن کے قیام پر توجہ ہے۔
دوسری جانب یوکرین کےتنازعے کےحل کی کوششیں تیزکردی گئیں،امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو آج سعودی عرب پہنچیں گے،مارکو روبیو یوکرینی ہم منصب اورسعودی ولی عہد سے ملیں گے،صدر زیلنسکی کی بھی شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات شیڈول ہے۔