کوہاٹ میں پاک فوج کی جانب سے ضم اضلاع سے انڈر 16 فٹبال ٹیلنٹ ہنٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں ضم اضلاع سے کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں شمالی و جنوبی (اپر اور لوئر) وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم کی ٹیمیں شامل تھیں۔
سخت مقابلوں کے بعد مہمند کی ٹیم فاتح قرار پائی جبکہ شمالی وزیرستان کی ٹیم رنر اپ رہی۔ جیتنے والی دونوں ٹیموں کو پاک آرمی فٹبال ڈیویلپمنٹ کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ مقامی کمانڈر نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں انعامات تقسیم کیے۔
مقابلوں کا بنیادی مقصد نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں کھیلوں کا رجحان پروان چڑھانا تھا۔ حصہ لینے والے نوجوانوں اور علاقہ مشران نے پاک فوج کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا۔
یہ ٹورنامنٹ نہ صرف نوجوانوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ثابت ہوا بلکہ ضم اضلاع میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پاک فوج کے عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔