23 مارچ ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے جب 1940 میں لاہور میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔
اس دن پاکستان کے قیام کی بنیاد رکھی گئی اور برصغیر کے مسلمانوں نے اپنی جدوجہد کو مزید تقویت دی، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پاکستان کی قدر اور اس کی عظمت سے بخوبی واقف ہیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سچ ہے کہ ہم دیار غیر میں ہیں ، ہم وطن عزیز سے ہزاروں کلومیٹر دور ہیں مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان دھڑکتا ہے۔
اوورسیز پاکستانی شہری کے مطابق ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔
اوورسیز پاکستانی شہری کے مطابق پوچھنے والے جب بھی ہم سے ہمارے نام پوچھنے آتے ہیں ہم فخر سے پاکستان بتاتے ہیں۔
اوورسیز پاکستانی شہری کے مطابق پاکستان ہماری آن ہے، ہماری شان ہے، ہمارا فخر ہے، ہم سب کے دلوں کی ایک ہی آواز ہے پاکستان زندہ باد۔
یہ پیغامات دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کی اپنے وطن سے گہری محبت اور لازوال وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
جیسے جیسے یوم پاکستان قریب آ رہا ہے، ان کے یہ محبت بھرے الفاظ پاکستان کی عظمت اور ان کے قومی جذبے کی روشن مثال بن کر سامنے آ رہے ہیں۔