چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران دبئی میں ٹریفک میں خلل کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کے دوران دبئی اسپورٹس سٹی کے اطراف ٹریفک جام ہونے کا اندیشہ ہے حکام نے ایڈوائزری جاری کردی ۔
ٹریفک خلل صبح گیارہ سے دوپہر دو بجے اور رات آٹھ سے گیارہ بجے تک متوقع ہے ۔ شائقین کو جمیرا گالف میٹرو اسٹیشن سے بسیں مفت اسٹیڈیم تک پہنچائیں گی ۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں اور اسپورٹس سٹی کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
فائنل کے لئے جوش وخروش عروج پر ہے، میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹیم جس نے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے ہیں وہ چاروں میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو واحد شکست گروپ میچ میں بھارت کےہاتھوں 44رنز سے ہوئی تھی۔