آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
فائنل کے لئے جوش وخروش عروج پر ہے، میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹیم جس نے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے ہیں وہ چاروں میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو واحد شکست گروپ میچ میں بھارت کےہاتھوں 44رنز سے ہوئی تھی۔
بھارتی ٹیم تیسری بارٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہے ۔ نیوزی لینڈ کو بھی 25 سال سے ٹائٹل کا انتظار ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ 119 بار ون ڈے میچز میں سامنے آئے۔ 61 میچز میں بھارت اور 50 میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔ فاتح ٹیم کو اکسٹھ کروڑ روپے سے زائد رقم ملے گی۔