جماعت اسلامی کے سابق سینیٹرمشتاق احمد خان کے بڑے بھائی کو صوابی میں قتل کردیا گیا۔ شکیل احمد کو صوابی میں گھرکے سامنے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔
مبینہ ملزم کامران کی فائرنگ سے سابق سینیٹرمشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد سمیت دو افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
ڈی پی او کے مطابق شکیل احمد خان بیچ بچاؤ کےدوران ہمسائے کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ملزم نے پہلے اپنے والد کو قتل کیا۔ بیچ بچاؤ کے دوران فائرنگ سے شکیل احمد خان بھی جاں بحق ہوگئے۔
واقعہ تھانہ کالوخان کے حدود احدخان کلے شیخ جانہ میں پیش آیا ۔ ملزم نشےکا عادی اوردماغی توازن بھی مکمل درست نہیں ہے۔
سینیٹرمشتاق احمد نے واقعے کو بدترین درندگی قراردیا ہے ۔۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بڑے بھائی کوبے دردی سے گھرکے سامنے قتل کیا گیا۔ یہ بھائی مجھے بہت عزیز اور میرے دست و بازو تھے۔