وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں خوشحال ہو رہا ہے۔
ہفتے کے روز اپنے آبائی علاقہ پیر کوٹ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل آئی اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کا انتحاب کیا کہ اس ملک کو مشکلوں سے نکالے، جب ہمارے خلاف پرچے کٹتے تھے آپ گواہ ہیں اس بات کے کوئی بھی جلسہ یا ریلی ہوئے پورے پاکستان نے لبیک کہا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ گکھڑ کی ایک تاریخ ہے جتنی سیاسی تحریک چلتی ہے مسلم لیگ ن کا ہمیشہ سے سر فخر سے بلند رہا۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور ملک خوشحال ہو رہا ہے جبکہ دو سال پہلے یہ شرطیں لگ رہی تھیں کہ یہ ملک ڈیفالٹ کی جانب بڑھ رہا ہے، کچھ بدبخت تھے جنہوں نے پاکستان کو برباد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایک اینٹ لگانا دور کی بات ہے جو ہمارے منصوبے تھے انہیں بھی تباہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پاکستان کی معاشی شرح بلند ہے، پچھلے ایک سال کے اندر اللہ تعالی نے اس ملک پر اپنا فضل کرم کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں خوشحال ہو رہا ہے۔