لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) کے شعبہ خواتین کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کی جانب سے خواتین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
آئی پی پی کے پارٹی دفتر میں خواتین کے لیے منعقد تقریب میں سعدیہ شعیب صدیقی ، صدر ویمن ونگ پنجاب تسکین خاکوانی ، آئی پی پی کی ایم پی اے سارا احمد سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر تحسین خاکوانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور خواتین ہر شعبے میں چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا علمبردار ہے جبکہ سیاست میں خواتین ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔
اس موقع پر سارا احمد نے صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کی جانب سے پارٹی میں خواتین کو بہترین سیاسی ماحول دینے پر اظہار تشکر کیا۔
تقریب کے اختتام پر خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔