امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرے، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں مسلسلہ کمی ہو رہی ہے ،
حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھا کہ گذشتہ 50 دنوں کے اندر 12 ڈالرز فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی ہے، قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.3 ڈالر پرآگئی ہے، یہ قمیت اگست 2021 کی سطح ہے،پیٹرولیم لیوی کوفی الفور ختم ہونا چاہئیے، عالمی منڈی میں مسلسل کمی کا عوام کوفائدہ ملنا چاہیے ، مہنگائی نے رمضان میں عوام کی کمر توڑ دی ، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہے ۔