پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) کی ٹیم نے پریزیڈنٹ کپ گریڈ ون کا ٹائٹل جیت لیا۔
راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل معرکے میں پی ٹی وی کی ٹیم نے اسٹیٹ بینک کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
اسٹیٹ بینک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 205 رنز بنائے جس کے جواب میں پی ٹی وی کی ٹیم نے پہلی اننگز میں 317 رنز بنائے۔
اسٹیٹ بینک نے دوسری اننگز میں 264 رنز اسکور کئے اور پی ٹی وی کو میچ میں جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف دیا۔
پی ٹی وی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔