لاہور کے علاقے تھانہ ڈیفنس بی کی حدود میں ایک گھر میں ڈکیتی کی سنگین واردات پیش آئی جہاں ڈاکو 82 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تین نامعلوم ملزم گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری عامر حسن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے گھر والوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور قیمتی سامان لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس نے ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر شواہد اکٹھے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔