پنجاب اسمبلی میں وزیر خزانہ و پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان کی جانب سے 7 نئے بل پیش کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں موٹر وہیکلز ترمیمی آرڈیننس 2025 ، پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 ، پنجاب نارکوٹکس کنٹرول بل 2025 ، پنجاب ناپسندیدہ کوآپریٹو سوسائٹیز منسوخی اور تنظیم نو بل 2025 ، پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی بل 2025، نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل 2025 ، پنجاب فنانس ترمیمی بل2025 ، پنجاب انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی بل 2025 پیش کر دیا گیا ۔
تمام بل متعلقہ کمیٹییوں کو ریفر کر دیئے گئے ، کمیٹیاں 2 ماہ میں اپنی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گی۔