ڈھاکا میں کالعدم جماعت حزب تحریر نے بیت المکرم کے علاقے میں ریلی نکالی، جس میں سیکڑوں مظاہرین شریک ہوئے مظاہرین ملک میں خلافت کے قیام کا مطالبہ کر رہے تھے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں نماز جمعہ کے بعد شروع ہونے والی ریلی پر پولیس نے سخت کریک ڈاؤن کیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل فائر کیے اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ پولیس نے درجنوں مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔
ڈھاکا پولیس نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ ریلی میں شرکت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اس کریک ڈاؤن کے بعد شہر میں کشیدگی دیکھی جا رہی ہے جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔