امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد ملکوں میں اپنے سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، رپورٹ کے مطابق فیصلے کے باعث مغربی یورپ کے کئی ملکوں میں امریکی قونصل خانے بند ہوجائیں گے۔
امریکا نے متعدد ملکوں میں اپنے سفارتی مشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مغربی یورپ کے کئی ملکوں میں امریکی قونصل خانے بند ہوجائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق سفارتی مشنز بند کئے جانے کی فہرست میں برازیل اور پرتگال کے امریکی قونصلیٹ بھی شامل ہیں، ترکیہ کے شہر غازی آنتپ میں امریکی قونصل خانہ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں کئی سفارتی بیوروز ایک دوسرے میں ضم ہوں گے، دنیا بھر میں امریکا کے 270 سفارتی مشنز میں عملے کے 70 ہزار ارکان تعینیات ہیں۔