لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون زخمی ہوگئیں، گھر کو بھی نقصان پہنچا۔
لاہور کے علاقے نشاط کالونی میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں خاتون جھلس کر زخمی ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔