اسلام آباد ہائیکورٹ سے وکلاء کو بڑا ریلیف مل گیا، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وکلاء کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے متفرق درخواستوں پر بایو میٹرک سسٹم ختم کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے وکلاء کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، اب متفرق درخواستوں کیلئے بایو میٹرک تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے کیس کی فائلنگ کیلئے وکلاء ملک کے کسی بھی شہر سے بایومیٹرک تصدیق کروا سکتے ہیں۔
ہائیکورٹ بار کی نومنتخب کابینہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے ساتھ اپنی پہلی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا تھا جس پر فوری عملدرآمد کیا گیا۔