سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پاکستان کیلئے اچھا ہے ، پاکستان کی طرف سے امریکہ کیلئے ہمیشہ خیر سگالی کا پیغام گیا ہے ، کاونٹر ٹیرازم میں سب سے زیادہ پاکستان نے قربانی دی اور آج بھی دے رہاہے ، پاکستان اس وقت ریڈار پر نہیں ہے توجہ یوکرین اور غزہ پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کی توجہ افغانستان میں چھوڑے 7 ارب ڈالر کے ہتھیاروں پر ہے ، امریکہ کی اکنامکس سٹیٹس بننے کا مقصد ہے ، پاکستان میں استحکام ہوگا، امریکا اکنامکس اسٹیٹس بنانا چاہے تو اس کا خیرمقدم کرنا چاہیے، جنگ ہماری طرف آئی جس سے پاکستان اور امریکا میں غلط فہمیاں ہوئیں ۔
ان کا کہناتھا کہ اب اچھے اور برے طالبان کا تصور نہیں ہے ، پاکستان کیلئے دہشتگردی کا مسئلہ سنگین ہے ، چین کبھی نہیں چاہتا کہ ہم امریکہ سے اچھے تعلقات نہ رکھیں ۔
مکمل پروگرام دیکھئے: