لاہور میں بیوی کو گھریلو جھگڑے پر قتل کرکے الزام 3 سالہ بچے پر لگانے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے کو پہلے ہی مشکوک قرار دیا تھا۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 سالہ خاتون گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ 3 سالہ بچے سے اچانک گولی چل گئی جو ماں کو لگی اور وہ جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کو مشکوک قرار دے دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی، بچے کو تحویل میں لے لیا۔
پولیس نے مقتولہ کے شوہر سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ گھریلو جھگڑے پر خاتون کو قتل کیا گیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا، قاتل پیشے سے وکیل ہے۔
پولیس نے پہلے ہی کہا تھا کہ شبہ ہے کہ خاتون کو قتل کرکے واقعے کو حادثے کا رنگ دیا جارہا ہے۔
سماء ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر نے قتل کیا ہے، بچے کو بلاوجہ ملوث کیا جارہا ہے۔