مالی بحران کا شکار قومی ایئرلائن کے لئے ریلیف اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے آٹھ ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے دی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق نگراں وفاقی وزیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور ڈاکٹر شمشاد اختر نے آج کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ سنگل ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ جس میں انہوں نے مالی شکار کا بحران قومی ایئر لائن کے لئے ریلیف کی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی آئی اے کیلئے 8 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کومنظوری کی رقم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذریعے فراہم کی جائے گی ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی پی آئی اے کو ہنگامی ضروریات کیلئے فنڈز دے گی۔سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے درمیان معاہدے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
دوسری طرف سنگین مالی بحران کےباوجود پی آئی اے کےکئی برس سےگراؤنڈ دو طیارے آپریشنل کرنےکافیصلہ کرلیا گیا ہےچاروں بوئنگ طیارے کافی عرصےسےگراونڈ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گراونڈ طیاروں میں شامل بی جی ایل اور ڈی ایچ ڈبلیو رجسٹریشن کے حامل طیاروں کی فنڈزنہ ہونے کی وجہ سے مرمت نہیں ہوسکی ایک طیارےکی مرمت کے اخراجات تیس سے چالیس ملین ڈالر ہےترجمان پی آئی اے کے مطابق دوطیاروں میں سےایک سی چیک پرہے اوردوسرے طیارے پرکلرکیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان قومی ایئر لائن مسلسل مالی بحران کا شکار ہے پاکستان سٹیٹ آئل کو رقم کی فراہمی کی وجہ سے کئی پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں اور اربوں روپے کا نقصان بھی برداشت کرچکی ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے دیکھتے رہیں سماء نیوز لائیو