پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث ملکی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 26 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔
دستاویزات کے مطابق فروری 2025 میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کا حجم 1 ارب 42 کروڑ ڈالر رہاہے جبکہ جنوری 2025 میں یہ 1 ارب 68 کروڑ ڈالر اور دسمبر 2024 میں 1 ارب 40 کروڑ ڈالر تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی کی وجوہات سے آگاہ کر دیا گیا ہے وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ مقامی اور درآمدی ٹیکسٹائل انڈسٹری پر عائد ٹیکسوں میں فرق ختم کیا جائے تاکہ مقامی صنعت کو سہارا دیا جا سکے اور برآمدات میں بہتری لائی جا سکے۔