امریکی سفارتخانے نے 8 فروری 2025 سے نئے آن لائن ویزا اپائنمنٹ سسٹم کے استعمال کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے خواہشمند افراد کو اب اس نئے سسٹم میں لازمی طور پر اپنی پروفائل بنانی ہوگی اور اگر درخواست گزار کے پاس حالیہ فیس رسید یا پرانے سسٹم میں اپائنمنٹ موجود ہے تو اسے وہی ای میل آئی ڈی استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم میں رجسٹر ہونا چاہیے۔
جن افراد نے 3 فروری 2025 سے قبل ویزا فیس ادا کی ہو انہیں اپنی رسید کی تاریخ اور نمبر نئی پروفائل میں درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید سوالات کے لیے امریکی سفارتخانے سے ای میل یا فون کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔