تحریک انصاف کےچیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا مخصوص نشستوں کے لیےبھی الیکشن کمیشن نےفیصلہ روکاہوا ہے،آج پورا سال ہوگیا،پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا۔
الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نےکہاالیکشن کمیشن آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام ہو گیا،مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں ملیں،ہم صرف انڈورمنیجمنٹ کے تحت معاملات چلا رہے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس 8 اپریل تک ملتوی ہوگئی،بیرسٹرگوہر،اکبر ایس بابر اوردیگر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ممبرسندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سماعت کی۔