پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پاآئل، آٹو اور فارما سیکٹر میں مالیاتی اداروں کی انٹری سے گرتی مارکیٹ سنبھل گئی، پی ایس ایکس میں ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں صبح کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کچھ دیر بعد مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی تھی، دوپہر کے سیشن میں آئل، آٹو اور فارم سیکٹر میں مالیاتی اداروں کی انٹری کے باعث مندی کا رجحان تیزی میں بدل گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 756 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 12 ہزار 743 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاشی جائزہ مذاکرات میں پیشرفت نے مارکیٹ پر مثبت اثر ڈالا۔
واضح رہے کہ مہنگائی کی سطح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے اور آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کیلئے مذاکرات کی خبروں کے ابتدائی سیشن پر مثبت اثرات پڑے تھے۔
اسٹاک بروکرز کا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ میں شارٹ ٹرم ریکوری آسکتی ہے، لسٹڈ کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کو اوپر لے جاسکتے ہیں۔ تکنیکی ماہریننے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے ساتھ مستحکم ہورہی ہے۔