اسلام آباد میں بھی رمضان المبارک کے آغاز سے چینی کی قیمتیں بڑھنے لگیں، اب تک نرخ میں 15 روپے تک اضافہ ہوچکا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں رمضان المبارک شروع ہونے سے پہلے چینی 160 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی تھی تاہم رمضان کے باعث چینی کی طلب بڑھتے ہی نرخوں میں تیزی دیکھنے میں آئی اور اب شہر کے اکثر علاقوں میں چینی 170 روپے سے 175 روپے فی کلو تک بیچی جارہی ہے۔
چینی کی تھوک مارکیٹ میں قیمت 164 روپے کلو تک ہے اور چینی کا 50 کلو کا بیگ 8 ہزار 200 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ رمضان المبارک سے قبل چینی 130 روپے فی کلو تک فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت اور شوگر ملز کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہورہے ہیں۔