ملکی برآمدات فروری میں 17 فیصد سے زیادہ گرنے کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری تجارتی اعداد وشمار کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری 2025 میں برآمدات میں 17 اعشاریہ 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ماہ برآمدات کا حجم 2 ارب 43 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر رہا جو جنوری 2025 میں دو ارب 95 کروڑ ڈالر تھا۔
فروری میں درآمدات 9 اعشاریہ 89 فیصد کم ہوئیں اور حجم 4 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا جبکہ تجارتی خسارے میں صفر اعشاریہ 35 فیصد کمی آئی۔
البتہ مالی سال کے پہلے سات ماہ میں تجارتی خسارہ 6 اعشاریہ 33 فیصد اضافہ بڑھ گیا۔
جولائی تا جنوری تجارتی خسارہ 15 ارب 78 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا اور سات ماہ میں برآمدات میں 8 اعشاریہ 17 فیصد اضافہ ہوا اور حجم 22 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ۔
اس دوران درآمدات 7 اعشاریہ 4 فیصد اضافے سے 37 ارب 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
فروری 2025 کے مقابلے میں گزشتہ ماہ برآمدات میں 5 اعشاریہ 57 فیصد کمی آئی۔