فیصل آباد کے نوجوان نے مہنگے پیٹرول کا سستا حل نکال لیا، پانی کی مدد سے چلنے والا ہائیڈروجن جنریٹر بنالیا۔
فیصل آباد کے محمدعرفان نے انٹرنیٹ کی مدد سے بڑا جگاڑ کرلیا، پانی کی مدد سے چلنے والا ایسا ہائیڈروجن جنریٹر بنالیا جو 25 فیصد تک پیٹرول کا خرچہ کم کر دیتا ہے۔
فیصل آباد کے نوجوان کے مطابق ہائیڈروجن جنریٹر صرف 7 ہزار روپے میں تیار ہوجاتا ہے جو پیٹرول کے مقابلے میں انتہائی سستا پڑتا ہے۔
نوجوان نے بتایا کہ گوگل (انٹرنیٹ) میرا استاد ہے، نت نئی ایجادات کرنے کا شوق ہے، کباڑیے سے اسٹیل کی پلیٹس اور اس کو پانی کی فلٹر بوتل کے ساتھ لگا دیا، اس سے نہ صرف پیٹرول کا خرچہ 25 فیصد تک بچ جاتا ہے۔
محمد عرفان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچت کے ساتھ ساتھ گاڑی کی مین ٹیننس کے اخراجات سے بھی جان چھوٹ جاتی ہے۔