انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے 56 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 56 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف چھبیس نومبر احتجاج پر مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، کارکنان کیخلاف تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔