رمضان کی آمد پربازاروں میں مہنگائی کا طوفان بھی آگیا۔
ناجائز منافع خوروں نے سبزیوں، پھلوں اور ضروری استعمال کی اشیا کے نرخ بڑھا دئیے۔ رمضان اور بچت بازاروں میں بھی خریداروں کے شکوے۔ انتظامیہ سے چیزوں کی کوالٹی بہتر کرانے اور قیمتیں کم کرانے کا مطالبہ کردیا۔
کراچی میں کیلے کی سرکاری قیمت 148 روپے درجن، 350 روپے میں فروخت جاری ہے۔ گولڈن سیب 219 روپے فی کلو کے بجائے300 روپے میں فروخت جاری ہے۔ آلوکی سرکاری قیمت 58 فی کلو روپے مقرر، 100 روپے میں فروخت، پیاز58 کے بجائے80 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔
لاہور میں رمضان کی مناسبت سے ماڈل بازارسج گئے، رمضان بازاروں میں خریداروں کی شکوے شکایتیں، خریداروں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی کوالٹی ٹھیک نہیں۔
پشاور میں ضلعی انتظامیہ رمضان میں سستا بازار نہ لگا سکی، شہر میں لہسن اورادرک کی 640 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔ بھنڈی 200 روپے اور مٹر150 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔
ملتان میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، کیلا فی درجن 150 روپے سے 250 روپے کا ہوگیا۔ امرود 240 روپے سے 300 روپے فی کلو ہوگیا۔ 250 روپے فی کلو بکنے والا سیب 320 روپے، انگور850 سے 2 ہزار روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔