حیدرآباد گیریژن میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و فیکیلٹی ممبران کا پاک آرمی کے ساتھ خوش گوار دن گزارا۔
سکول، کالجز اوریونیورسٹیز کےطلبہ وطالبات نےپاک آرمی کےساتھ یادگارلمحات بتائے،طلبہ نےپاک آرمی کےزیراستعمال جدید اسلحہ کامعائنہ کیا اورپاک آرمی کے زیراستعمال سمال مشین گنز اور پسٹل کے فائر سےلطف اندوز ہوئے،طلبہ نےفوجی جوانوں کی جنگ کے دوران مختلف رکاوٹوں کوعبورکرنے کی مشقوں کا بھی جائزہ لیا۔
طلبہ اور فیکلٹی ممبران سے جی او سی حیدرآباد گیریژن نے تفصیلی ملاقات کی اور سوال و جواب کا ایک تفصیلی سیشن جاری رہا،طلبہ و فیکیلٹی ممبران کا جی او سی کے ساتھ سیشن انتہائی معنی خیز رہا جس میں سوالوں کے جوابات پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا،جی او سی نےطلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ اور طلباء کو پاکستان کے مستقبل کا معمار قرار دیا۔
انکا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے ذریعے پھیلائےجانے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنا اور اس سے بچنا وقت کی اہم ضرورت ہے،جی او سی نے طلباء کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال کے فوائد بتائے اور اسکے منفی پراپیگنڈا سے محفوظ رہنےکی تلقین کی۔
طلباء کا کہنا تھا کہ یہ اک انتہائی سبق آموزسیشن تھا اورہمیں بہت سی باتیں سیکھنےکو ملیں،طلبہ نے کہا کہ ہمیں دشمن کےمضموم مقاصد اوریوتھ کوٹارگٹ کرنےکےحوالے سے بہت اہم معلومات حاصل ہوئیں۔
طلباء واساتذہ نے جی او سی حیدرآباد گیریژن کا شکریہ اداکیا اورپاک فوج کےساتھ اظہارجانثاری و یکجہتی کیا،طلبہ وفیکیلٹی ممبران نےکہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے اور ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔