محکمہ داخلہ پنجاب نے شہریوں کو دھوکہ باز عناصر سے خبردار کرنے کیلئے آگاہی مہم شروع کردی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے آگاہی مہم کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے ہونے والے فراڈ سے بچاؤ کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
حکام کے مطابق شہری سوشل میڈیا اور تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز ذمہ داری سے استعمال کریں، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر انجان لوگوں سے معلومات ہرگز شیئر نہ کریں۔
شہری انجانے نمبرز سے آنے والی کالز اور میسجز پر کوئی رقم یا کوڈ نہ بھجوائیں، نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خریداری کیلئے کوڈ اور اکاؤنٹ نمبر کسی سے شئیر نہ کریں۔
کسی عزیز کے اغواء کی جھوٹی کال پر کوئی رقم نہ بھیجیں، خواتین کی جانب سے دوستی کی کالز سے محتاط رہیں، آپ ہنی ٹریپ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
کسی انجان شخص کو اپنی دفتری، ذاتی یا خاندانی معلومات ہرگز نہ دیں، شہری انٹرنیٹ پر کوئی بھی مشکوک یا انجان لنک کھولنے سے گریز کریں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے اعلامیے کے مطابق شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا فراڈ کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی 15 پر دیں۔