جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان سمیت دو کھلاڑی انگلیڈ کیخلاف اہم میچ سے قبل بیمار پڑ گئے۔
جنوبی افریقہ ٹیم کے دو کھلاڑی بیماری کی وجہ سے اسٹیڈیم نہیں آئے، بیمار ہونے والوں میں کپتان ٹمبا باووما اور ٹونی ڈیزورزی شامل ہیں۔ ٹمبا باووما کی جگہ ایڈم مارکرم کپتانی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئنزٹرافی کے چوتھے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ آج ہوگا،گروپ بی کا آخری میچ کے لیے انگلینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،کم مارجن سے شکست یا فتح کی صورت میں جنوبی افریقہ کوالیفائی کرجائے گا۔
جنوبی افریقا کی ٹیم ہارکر بھی اگلے راؤنڈ میں جاسکتی ہے،بہترین رن ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقا کی پوزیشن مستحکم ہے،آخری میچ ہارکر بھی سیمی فائنل کھیل سکتا ہے،افغانستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا فارمولا انتہائی مشکل ہے،