ایف بی آ کو پہلے 8 ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 601 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے، ایف بی آرماہ فروری میں 850 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ ٹیکس وصولی کا ہدف 983 ارب روپے تھا، فروری میں ہدف سے 133 ارب روپے کم ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا فروری ٹیکس شارٹ فال 601 ارب روپے تک پہنچ گیا، جولائی تا فروری 7346 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا مجموعی ہدف 12ہزار 970 ارب روپے ہے۔