اوگرا نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 15 پیسے کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ماہ مارچ کیلئے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں کہا گیاہے کہ ایل پی جی کی قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ، قیمت میں کمی کے بعد گھریلو سلینڈر 72 روپے 87 پیسے سستا ہو گیاہے ۔
11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے 31 پیسے مقرر کر دی گئی ہے ، رواں ماہ فروری کیلئے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 96 روپے 88 پیسے تھی ۔