نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا پہلا کانووکیشن راولپنڈی میں منعقد ہوا،کانووکیشن میں بیچلرز، ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں طلبہ کو تفویض کی گئیں۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈسیدمحمد عمران مجید نےبطورمہمانِ خصوصی شرکت کی،تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا،نمز کےہونہارطلبہ کوگولڈ میڈلز بھی دیے گئے،مختلف شعبوں کےطلبہ نے اپنی ڈگریاں حاصل کیں اور بےحد خوشی کا اظہارکیا،وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ وسیم عالمگیر نےفارغ التحصیل طلبہ اور والدین کو مبارکباد دی۔
وائس چانسلر نےخطاب کرتے ہوئےکہا کہ،“یہ دن طلبہ کےلیےایک یادگارسنگِ میل ہے،انہوں نےطلبہ کومہارت حاصل کرنے اورپاکستان کی ترقی میں کردارادا کرنےکی تلقین کی،مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عمران مجید نے نمز کی ترقی کو خوب سراہا،نمز قومی و بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں تعلیمی ادارہ بن چکا ہے۔
مہمان خصوصی نےطلبہ کو پیغام میں کہا کہ“زندگی میں دو چیزیں اہم ہیں، صحت اور وضاحت”اپنے عقائد میں وضاحت رکھیں کیونکہ ہمارے اعمال ہمارے عقائد سے تشکیل پاتے ہیں،نمز میڈیکل ایجوکیشن کےشعبےمیں ایک بہترین مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،کانووکیشن میں 321 طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں۔
19 طلبہ نے نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈلز حاصل کیے،کانووکیشن میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بھرپور شرکت۔