الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ نشست پیپلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے جاری کردی شیڈول کے مطابق امیدوار 4 سے 6 مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جبکہ 7 مارچ کو عبوری فہرست جاری کی جائے گی۔
کاغذات کی سکروٹنی 13 مارچ تک مکمل ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 24 مارچ تک نمٹائی جائیں گی، جبکہ کاغذات نامزدگی واپس لینے اور امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے کی آخری تاریخ 26 مارچ مقرر کی گئی ہے۔
انتخابی نشان ستائیس مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے جبکہ پولنگ جمعرات سترہ اپریل کو ہوگی۔۔ پولنگ 17 اپریل کو ہوگی۔