پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالصمد یعقوب کی ہندوستانئ فوجی آفیسرز سے ملاقات منظرِ عام پر آگئی،ملاقات 25 اکتوبر کو سرینا ہوٹل میں ہوئی۔
ملاقات پاکستان میں ہندوستان کے ڈیفنس آتاچی بریگیڈیئر ہردامن سنگھ گل،کیپٹن راجیو کمار اور عبدالصمد یعقوب کے درمیان ہوئی-ایک سیاسی جماعت کے رہنما کی ہندوستانی آفیشلز سے اِس طرح کی ملاقات کئی سوالوں کو جنم دیتی ہے۔
ملاقات پر سیکورٹی ماہرین کی رائے
سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہےکہ یہ ایک انتہائی تشویشناک بات ہے کے کچھ عرصہ قبل بھی را س ےجڑے ایک ہندوستانی صحافی کی پی ٹی آئی کے ایک بھگوڑے یوٹیوبر سے خفیہ بات چیت منظرِ عام پر آئی تھی،پی ٹی آئی کا ریاستی اداروں پر سوشل میڈیا میں منفی پروپیگنڈا اور 9 مئی کے تناظر میں یہ ملاقات انتہائی تشویش کا باعث ہے۔
جیو پولیٹیکل لینڈ سکیپ
ہندوستان کے سفارت کاروں بالخصوص ڈیفنس آٹاچی کی پی ٹی آئی کے سر کردہ لیڈروں سے ملاقات ایک سیکورٹی رسک سے کم نہیں ہے،ایک سیاسی پارٹی کے لیڈر کی ہندوستانی فوجی آفیسرز سے ملاقات ایک ایسے وقت میں جب انڈیا کھل کر اسرائیل کی مدد اور سپورٹ کر رہا ہے، انتہائی تشویشناک ہے
عبدالصمد یعقوب کون ہیں؟
عبدالصمد یعقوب پی ٹی آئی کا سینئر فاؤنڈنگ لیڈر اور ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر ہے،جو اکثر انڈین چینلز پر بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے۔