لاہور میں ہونے والی شدید بارش کے نتیجے میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ منسوخ کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا جس کے باعث آسٹریلیا سیمی فائنل پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان نے جیت کیلئے 274 رنز کا ہدف دیا اور آسٹریلیا 12.5 اوورز میں 109 رنز بنالیے تھے کہ اچانک تیز بارش شروع ہو گئی جو کہ تقریب ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جار ی رہی، بارش کے باعث گراونڈ میں پانی جمع ہو گیا۔
آئی سی سی کے آفیشلز نے گراونڈ کا جائزہ لیا اور میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا ۔
یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ آسٹریلیا کی بیٹنگ ابھی 20 اوورزنہیں ہوئی تھی جس کے باعث ڈی ایل میتھڈ کا اطلاق نہیں ہوتا ۔
دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملنے کے بعد آسٹریلیا چار پوائنٹس اور رن ریٹ کے باعث سیمی فائنل میں پہنچ گیاہے ۔
افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے جس میں صدیق اللہ نے شاندار انداز میں 85 رنز کی اننگ کھیلی ۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ کرنے والے رحمان اللہ صفر پر ہی پولین لوٹ گئے جبکہ گزشتہ میچ میں 177 رنز بنانے والے ابراہیم زردان نے آج صرف 22 رنز ہی بنائے اور کیچ آوٹ ہو گئے ۔
ان کے بعد صدیق اللہ 85 اور عظمت اللہ عمرزئی 67 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔
افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ
قذافی اسٹیڈیم میں ٹاس جیتنے کے بعد افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللّٰہ نے کہا کہ آج کےمیچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے،کوشش کریں گےکہ زیادہ رنز کریں،اسپنرز ہمارے لیےمددگار ثابت ہوں گے،ہم نے جو غلطیاں کی ہیں اس پر بات کی ہے۔
دونوں میں سے جوٹیم بھی جیتے گی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی۔میچ بارش کی نذر ہوا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
آسٹریلیا اورافغانستان کا میچ دونوں کےلیےانتہائی اہمیت اختیارکرگیا،جو ٹیم جیتی سیمی فائنل میں پہنچ جائےگی،اگرافغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہرہوجائےگی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر نہیں ہوگابلکہ اُسے ہفتےکو انگلینڈ اورجنوبی افریقا کےمیچ کا انتظارکرنا ہوگا،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کےابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے حوالے سے ٹریفک انتظامات مکمل،پارکنگ پلان جاری کردیا گیا۔سی ٹی اولاہور کا کہنا ہے کہ میچ کےدوران ایک ہزارسےزائد ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ ہرگز نہیں ہونے دیں گے،کسی بھی روڈ کو مستقل طورپربند نہیں رکھا جائےگا،تمام سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی بشمول مال روڈ جیل روڈ کینال روڈ۔
فیروزپورروڈ اور مین بلیووارڈ گلبرگ پر بھی ٹریفک معمول کے مطابق چلتی رہے گی،شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔