رمضان قریب آتے ہی گوشت کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔
سیالکوٹ میں مرغی کا گوشت 107 روپے اضافے کے ساتھ 700 روپے کلو میں فروخت ہونے لگا ۔ بکرے کا گوشت 1800کی بجائے 2700 روپے کلوتک جاپہنچا جبکہ گائے کا گوشت 800 کی بجائے 1200 روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
کراچی میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے کا نام نہیں لے رہی۔ سرکاری قیمت 650 روپے کے بجائے 700 روپے سے زائد پر فروخت ہونے لگا۔ جبکہ زندہ مرغی 500روپے کلو ہوچکی ہے۔
دکاندار مرغی پولٹری فارمز سے مہنگی ملنے کا شکوہ کررہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ اگر قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو رمضان المبارک میں مرغی کا فی کلو گوشت 800 روپے تک جاسکتا ہے۔