پشاور ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف ) نے کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔
پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹس سیکورٹی فورس نے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کے سامان سے 980 گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔
مسافر محمد ولی نے اس منشیات کو اپنے بیگ میں مہارت سے چھپا رکھا تھا جس کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ملزم محمد ولی کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔