صحافتی تنظیموں نےپیکاترمیمی ایکٹ کوسندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا،پیکاترمیمی ایکٹ کےخلاف صحافتی تنظیموں نےدرخواست دائرکردی۔
درخواست پاکستان براڈکاسٹرزایسوسی ایشن،ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرزاینڈ نیوزڈائریکٹرز (ایمنڈ)،کونسل آف پاکستان نیوزپیپرایڈیٹرز،آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی اور دیگر کی جانب سے دائرکی گئی،درخواست سابق اٹارنی جنرل منیراےملک اور باسل نبی ملک ایڈووکیٹ کےتوسط سےدائرکی گئی
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ پیکاترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پر جبری سنسرشپ اوربنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے،ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سےمحروم رکھتا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیاگیا پیکاترمیمی ایکٹ کےسیکشن کوکالعدم قراردیاجائے۔