پاکستان نے سوڈان میں فوری جنگ بندی اور تنازع کے سیاسی حل پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےنائب مستقل مندوب عثمان جدون نےسلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہاسوڈان کی صورتحال سےانسانی مسائل اور علاقائی عدم استحکام پیدا ہوا،امن ،استحکام اور تشدد سے پاک مستقبل سوڈانی عوام کا حق ہے،پاکستان سوڈان کے اتحاد،آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی ہے۔
پاکستانی مندوب نےسوڈان میں متوازی حکومتیں قائم کرنےکی کوششوں کی مذمت کی،اورکہا اس سے ملک کے ٹکڑے ہونےکا خطرہ ہے،سوڈان میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ختم کروائی جائیں، فریقین نےجس جدہ اعلامیےپر اتفاق کیا تھا اس پرمکمل عملدرآمد ہونا چاہئے۔
عالمی برادری سوڈان میں انسانی ہمدردی کی اپیلوں کی ضروریات پوری کرے،سوڈان کے عوام کو چار اعشاریہ دو ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔