خیبر پختونخوا حکومت اور شراکت دار کمپنیوں کے درمیان شمالی وزیرستان میں واقع میران بلاک میں تیل و گیس کی دریافت کے لئے معاہدے پر دستخط۔ ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کی تقریب پختونخوا ہاوس اسلام میں منعقد ہوئی۔ وفاقی وزارت پیٹرولیم ، محکمہ توانائی خیبر پختونخوا کے علاوہ شراکت دار کمپنیوں کے اعلی حکام نے شرکت کی۔
اس موقع پر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے درمیاں معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
معاہدے کے تحت کے پی او جی سی ایل خیبر پختونخوا حکومت کے واحد ہولڈنگ کمپنی کی حیثیت سے میران بلاک میں سب سے زیادہ یعنی 51 فیصد شیئرز کا مالک ہوگا۔ باقی 49 فیصد شئیرز کی ملکیت او جی ڈی سی ایل اور دیگر کمپنیوں کے کنسورشیم کے پاس ہوگی اور پی او جی سی ایل مذکورہ بلاک میں اکاون فیصد منافع کا بھی مالک ہوگا
اس منصوبے پر اگلے تین سالوں میں 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میران بلاک ایکسپلوریشن کے لئے معاہدے پر دستخط نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کے لئے اہمیت کا حامل ہے،جس سے علاقے کے لوگوں کو روزگار کے بے پناہ مواقع ملیں گے اور عسکریت پسندی کا خاتمہ ہوگا۔