متحدہ عرب امارات کی کاروباری شخصیت میر وائس عزیزی نے اپنی بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کے قیام کے لیے تین ارب درہم عطیہ کردیے،جو پاکستانی روپوں میں دو کھرب 28 ارب اور 30کروڑ روپے بنتے ہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کےمطابق دبئی میں ایک تقریب کے دوران میر وائس عزیزی اور اماراتی حکام نے معاہدے پر دستخط کردیے۔اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
میر وائس عزیزی نے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کا آغاز اس سال ہوگا، دنیا بھر کے کئی ممالک میں ایسے ہسپتال بنائے جائیں گے۔
میر وائس عزیزی کی بیٹی فرشتہ عزیزی کینسر کے باعث انتقال کر گئی تھیں جن کی یاد میں ان کے والد نے اسپتال بنانے کا فیصلہ کیا۔