حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کے تبادلے کا نیا معاہدہ طے پاگیا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو آج رہا کرے گا۔ رہائی مصرمیں ہوگی جبکہ حماس 4 مغویوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔ معاہدے کے مطابق حماس لاشیں حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہیں کرے گی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کا مغربی کنارے میں آپریشن جاری ہے۔ نابلس میں مظاہرین پرفائرنگ اور گولہ باری سے ایک فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ طولکرم سے 12 ہزار افراد کو بے دخل کردیا گیا۔ اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں دو فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیردفاع کا کہنا ہے کہ جنوبی شام کو جنوبی لبنان نہیں بننے دیں گے۔