امریکا اور یوکرین میں نایاب معدنیات کے حوالے سے معاملات طے پاگئے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی رواں ہفتے امریکا دورہ کریں گے۔ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران معاہدے پردستخط کریں گے۔ امریکی صدر نے تصدیق کردی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جمعے کو ملنے آرہے ہیں، یہ دنیا کے لئے اچھی خبر ہے۔ امریکی صدر نے ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ میں شفافیت کے لئے حکم نامے پر دستخط کردیے۔ ایلون مسک کی ملازمین سے جواب طلبی کی بھی تائید کردی۔
دوسری جانب یوکرین کے بعد روس نے بھی امریکہ کو نایاب معدنیات فراہم کرنے کا لاچ دے دیا۔ پیر کی شام، ولادیمیر پوٹن نے روسی زمین کی نایاب معدنیات امریکی کمپنیوں کو فروخت کرنے کی پیشکش کی، جن میں روس کے زیر قبضہ یوکرین کے علاقے بھی شامل ہیں۔