کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کی حالت زار اور مشکلات دیکھ کرغمزدہ ہیں مگر افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنا بورڈ کا فیصلہ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے انگلش کپتان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی حالت زار پر افسوس ہے وہ مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔
جوز بٹلر نے کہا کہ انگلینڈ اور افغانستان کا کل ہونے والا میچ افغان خواتین کو امید دلائے گا مشکل وقت میں یہ میچ ان کے لیے تفریح ثابت ہوگا۔ ہم میچ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔
جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کی مثبت چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے، ہماری ٹیم میں توازن ہے اسپنرز اور پیس اٹیک ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیری بروک کی فارم کو لے کر کوئی پریشانی نہیں ہے، ہیری بروک ٹیم کے اہم رکن ہیں وہ دنیا کے باصلاحیت نوجوان کرکٹر ہیں۔