کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کراچی میں مدمقابل ہیں جہاں کنگز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اور زلمی کو پہلے بیٹنگ کا دعوت دی تھی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنا چاہ رہے تھے لیکن ٹاس آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پچ گزشتہ روز سے کچھ بہتر لگ رہی ہے اور 170 کا اسکور اچھا ہوگا۔