سرگودھا میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا، جہاں انہیں گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پوری کرنے میں مونا ڈپو کے تاریخی اور عملی کردار پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران صدر مملکت کو مختلف نسلوں کے گھوڑوں، ان کی تربیت اور افزائش کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مونا ڈپو تقریباً 150 سال پرانا ادارہ ہے جو اعلیٰ نسل کے گھوڑوں کی افزائش اور دیکھ بھال کے لیے اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔
صدر مملکت نے مونا ڈپو میں موجود نایاب نسل کے گھوڑوں کا معائنہ کیا اور اس ادارے کی خدمات کو سراہا ہےاس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گھوڑوں کی افزائش کے اس تاریخی مرکز کو مزید جدید خطوط پر استوار کیا جائے گاتاکہ اس کا کردار مزید مؤثر اور فعال ہو سکے۔
مونا ریماؤنٹ ڈپو افواج پاکستان اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے لیے اعلیٰ نسل کے گھوڑے فراہم کرتا ہے جو مختلف آپریشنز، سرکاری تقریبات اور کھیلوں میں استعمال کیے جاتے ہیں۔